۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ملیہ

حوزہ/جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی کے سبجیکٹ ایسوسی ایشن بنام بزمِ دانشجویان فارسی" کی تشکیلِ نو کا کام‌عمل میں آیا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ کے بنیادی دستور کے مطابق ، ڈپارٹمنٹ سطح پر پروفیسروں ، اساتذہ ، طلباء اور اراکینِ ڈپارٹمنٹ پر مشتمل ایک تنظیم ہوتی ہے جو طلبا کے تئیں فلاح و بہبود کے کاموں، قومی ثقافتی ، تہذیبی پروگراموں کی مہتم اور اس کو فروغ دینے کی ذمہ دار ہوتی ہے ، ساتھ ہی ساتھ تعلیمی اور نصابی سرگرمیوں اور متعلقہ امور کی نگہداشت اور بحسن خوبی اس کو انجام دینا، اراکین کی ذمہ دار ہوتی ہے۔

ہر سال اس فارم کی تشکیل کے لیے ووٹنگ کرائی جاتی ہے ۔ اور آج بروز بدھ بعد نمازِ ظہر شعبہ فارسی کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم "بزمِ دانشجویان فارسی " سیشن 2022-23 کی تشکیلِ نو عمل میں آئی۔ میان انتخاب کمیٹی کی صدارت پروفیسر محترمہ زہرا خاتون صاحبہ( پروگرام ایڈوایزر) نے فرمائی۔ اور کمیٹی کی صدر کے طور پر محترمہ ، مشفقہ پروگرام ایڈوایزر صاحبہ جانی اور پہچانی جاتی ہیں اور ان کے ہی زیر نگرانی اور باہم مشورات تئیں سارے پروگرام انجام‌ پاتے ہیں ۔

طلبا میں سے بزمِ دانشجویان فارسی کے عہدہ داران ، ممبران باضابطہ الیکشن کے ذریعے منتخب کیے گیے ہیں۔ جس میں نائب صدر، شعیب بانڈیہ (ایم۔ اے ، سال آخر ) جنرل سکریٹری، محمد طارق ( ایم۔ اے۔ فرسٹ سال) جوائنٹ سکریٹری عاقب جاوید (بی۔ اے۔ سال سوم) منتخب ہوئے۔

اس کے علاوہ ہر کلاس سے دو طالب علموں کو بزمِ دانشجویان فارسی کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ جن میں ایم۔ اے ، سال اول مبارک حسین اور طارق عبید ، ایم۔ اے سال اخیر ، محمد شعیب اور محمد صفدر مصباحی ۔ بی۔ اے۔ سال اخیر سے محمد عاقب اور عبد الرحمن۔ بی۔ اے۔ سال دوم سے شاہ خالد اور ابو حمزہ اور بی۔ اے۔ سمسٹر اول سے محمد ندیم اور عائشہ، بزمِ دانشجویان فارسی کے اراکین منتخب ہوئے۔

بعد انتخاب صدرِ شعبہ فارسی لائق صد احترام پروفیسر، ڈاکٹر عبدالحلیم صاحب نے بزمِ دانشجویان فارسی کے نومنتخب عہدہ داران اور اراکین کے ساتھ میٹنگ کی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد پر بات کرتے ہوئے ، کرونا پیرییڈ کے خستہ حالی کا تذکرہ کرتے ہوئے گویا ہوئے کہ اس سرو پریشانی کے دور سے رب العالمین نے چھٹکارا دلاکر ، ہم سبھی کو پھر سے یکجٹ ہوکر کام کرنے کا موقع عطا فرمایا ہے ۔ اس بہتر اوقات میں ، ہم یہ امید ظاہر کرتے ہیں کہ نوتشکیل شدہ فارم بزمِ دانشجویان فارسی کے اراکین و عہد ہ داران مستقل ، جوش و خروش کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں گے۔ اور شعبہ فارسی کی کیمیائی ساخت میں مزید ترقی کی راہ ہموار کریں گے اور اس کے پرانی تہذیب و ثقافت کو چہار سو عام کریں گے ۔

اس موقع پر عزت ماب ڈاکٹر یاسر عباس راجیٹوی صاحب ، ڈاکٹر نوید جعفری صاحب ، طلبا میں سے سالم صاحب ، شیث اختر صاحب ، وجیہ الدین وغیرہم خصوصی طور سے موجود رہے اور مبارکباد پیش کیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .